ptv se 1200 se zaid postein khatam kardin

پی ٹی وی نے فیصل واؤڈا کی پریس کانفرنس کیوں دکھائی؟؟

پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) نے پاکستان تحریک انصف (پی ٹی آئی) رہنما فیصل ووڈا کی پریس کانفرنس براہ راست کیوں نشر کی؟ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے زبردست بحث چھڑ گئی۔ایک جانب خود تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر حیران و پریشان نظر آرہے ہیں وہیں عوام نے بھی اس سلسلے میں چہ مگوئیاں شروع کردیں۔سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ یہ دلچسپ ہے کہ پی ٹی وی نے فیصل واوڈا کی پریس نشر کی۔ پی ٹی وی عمران خان سمیت کسی بھی پی ٹی آئی لیڈر کی پریس کانفرنس نہیں دکھاتا۔دیگر صارفین نے بھی اپنی آرا کا کھل کر اظہار کیا اور اپنے انداز میں پی ٹی وی پر فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر سوالات اٹھائے۔ایک صارف نے تحریر کیا کہ حکومت کی تبدیلی کے بعد سے جہاں عمران خان سمیت کسی بھی پی ٹی آئی رہنما کو پی ٹی وی پر وقت نہیں دیا گیا لیکن شاید غلطی سے فیصل واوڈا کو دے دیا گیا۔ٹوئٹر پر ایک اور صارف نے تحریر کیا کہ فیصل واوڈا کو عمران خان سے بھی زیادہ کوریج مل رہی ہے، یہ پریس کانفرنس کس کی فرمائش پر ہورہی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں