راولپنڈی کے علاقے تھانہ صادق آباد کے علاقہ میں راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ، شہریوں کو سڑکوں پر لو ٹا جانے لگا ، پی ٹی وی کا ملازم محمد محتشم خان دفتر سے صبح پانچ بجے گھر آ رہا تھا کہ بلال مسجد کے پاس پہنچا تو عقب سے آنے والے مو ٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر اس سے 30ہزار روپے مالیت کا موبائل فون ، 4 ہزار روپے مالیت کی گھڑی، نقدی6ہزار، طلائی انگوٹھی ،جیکٹ ،ہیلمٹ، ڈرائیونگ لائسنس ، شناختی کارڈ ، آفس کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ ز و دیگر اشیاء چھین لیں ،شہریوں کے مطابق اسی جگہ پر دیگر وارداتیں بھی ہو ئی ہیں ، پولیس کا گشت علاقہ میں نہ ہو نے کے برا بر ہے ، انہوں نے سی پی او سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

Facebook Comments