وزارت اطلاعات و نشریات کی ہونہار سینئر افسر محترمہ عنبرین جان کو سرکاری ٹیلی ویژن کا منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کردیاگیا ہے، انہیں سہیل علی خا ن کی جگہ یہ ذمہ داری تفویض کی گئی ہے جو قبل ازیں وفاقی سیکرٹری اطلاعات ہونے کی حیثیت سے ان ذمہ داریوں کو ادا کررہے تھے اب انہیں وہاں سے تبدیل کردیا گیاہے۔ عنبرین جان وزارت اطلاعات کی ڈائریکٹر جنرل برائے ایکسٹرنل پبلسٹی ہیں، انہیں اب وزارت اطلاعات و نشریات میں ایڈیشنل سیکرٹری کا منصب بھی سونپا گیا ہے، وزارت میں ان اہم تبدیلیوں کی حکومت نے منظوری دیدی ہےجوالیکشن کمیشن کی توثیق کے تابع ہے۔ ارشد منیر جنہیں حال ہی میں گریڈ اکیس میں ترقی دی گئی ہے اب انہیں وزارت اطلاعات میں ڈائریکٹر جنرل برائے ڈائریکٹریٹ الیکٹرانک میڈیا بنادیاگیا ہے وہ قبل ازیں وزارت میں جوائنٹ سیکرٹری تھے۔
Facebook Comments