ptv se 1200 se zaid postein khatam kardin

پی ٹی وی میں خاتون میک اپ آرٹسٹ کی بلیک میلنگ۔۔

سرکاری ٹی وی میں ایک خاتون  انتظامیہ کے بڑوں  کو ان کی” وڈیوز” دکھا کر نہ صرف   “ہراساں ” کررہی ہے، بلکہ ان وڈیوز کی مدد سے اپنی نوکری بحال کرانے میں بھی کامیاب ہوگئی ۔ پی ٹی وی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق  پی ٹی وی نیوز کی ایک ریگولر میک اپ آرٹسٹ کو جب پرائیویٹ چینل میں جاب کرنے اور پی ٹی وی رولز کی خلاف ورزی کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کرکے تحقیقات کی گئی تو خاتون میک اپ آرٹسٹ نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو تسلیم کرتے ہوئے معافی نامہ جمع کرایا اور پرائیویٹ چینل سے ریزائن بھی کیا اور آئندہ سے سرکاری ادارے کے علاوہ کسی بھی  پرائیویٹ چینل میں جاب نہ  کرنے کی یقین دہانی کروائی جس پر خاتون میک اپ آرٹسٹ کے خلاف تحقیقات ابھی  اختتامی مراحل میں ہی تھی کہ چند روز بعد ہی  خاتون میک اپ آرٹسٹ نے ایک اور پرائیویٹ چینل میں جوائننگ دیدی جس کا علم ہونے پر انتظامیہ کی جانب سے سخت کارروائی کرتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی جس کے فیصلے کی روشنی میں اس کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے جس کے بعد میک اپ آرٹس نے پی ٹی وی نیوز کے دو انتظامی افسران کو ان کی ” نازیبا” وڈیوز دکھا کر بلیک میل کرکے پی ٹی وی نیوز میں اپنی نوکری بحال کرانے میں کامیاب ہوئی ہے۔سرکاری ٹی وی کے ملازمین نے  پی ٹی وی کے اعلیٰ حکام ، کرتادھرتاؤں اور وفاقی وزیراطلاعات سے اس معاملے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں