وزارت اطلاعات نے ایڈیشنل سیکرٹری شاہیرہ شاہد کی بطور قائمقام ایم ڈی سرکاری ٹی وی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،انہیں یہ اضافی چارج دیا گیا ہے،بورڈ آف ڈائریکٹرز نے یکم جنوری کو عامر منظور کو معطل کر دیا تھا ۔ علاوہ ازیں سرکاری ٹی وی نے تنخواہوں کے علاوہ پروگراموں کی مد میں اضافی مراعات لینے والوں سے رقم واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے ، بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ڈائریکٹر اسپورٹس نعمان نیاز کو اضافی ادائیگیوں کو غیر قانونی قرار دیدیا، ان کا بطور ڈائریکٹر ٹریننگ اکیڈمی تبادلہ کر دیا گیا۔

Facebook Comments