وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اگست کے پہلے ہفتے میں پی ٹی وی ایچ ڈی ہوجائے گا۔۔ انہوں نے کہا کے سرکاری نیوز ایجنسی اے پی پی کو ڈیجیٹل نیوز ایجنسی کی شکل دیں گے۔۔ اگست میں ریڈیوپاکستان کی نئی پروگرامنگ ترتیب دیں گے۔۔ وفاقی وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ صحافیوں پر سب سے زیادہ حملے پیپلز پارٹی کے دور میں ہوئے،مسلم لیگ ن کے دور میں 18صحافیوں پر حملے ہوئے،وفاقی وزیرا طلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے کہا گیا یہاں صحافیوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے،صحافیوں پر سب سے زیادہ حملے پیپلزپارٹی کے دور میں ہوئے ، پاکستان میں ڈھائی سو پاکستانی اور 40کے قریب غیر ملکی چینل آزادی سے کام کررہے ہیں، بلاول بھٹو کو جرنلسٹ پروٹیکشن بل کو پاس کرنا چاہیے وہ کیوں لے کر بیٹھے ہوئے ہیں؟۔قومی اسمبلی میں ا جلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ریڈیو پاکستان کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کررہے ہیں ، سرکاری خبر رساں ادارے کو اے ایف پی اور رائٹرز کی طرز پر چلائیں گے، اگست کے پہلے ہفتے میں سرکاری ٹی وی مکمل ایچ ڈی ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشتگردی کیخلاف 20 سال جنگ لڑی، ہمیں اپنے اداروں کی بنیادوں کومضبوط کرنے کی ضرورت ہے،وزیرا عظم عمران خان کوہرعمارت کی بنیاددوبارہ رکھنی پڑرہی ہے،ہم پاکستان کے بیانیے کو آگے بڑھاتے رہیں گے، ہمیں چھوٹے چھوٹے مفاد کے لیے دشمنوں کے ہاتھوں استعمال نہیں ہونا چاہیے۔گزشتہ حکومتوں نے وزارت اطلاعات کو حکومتی پروپیگنڈا مشین بنایا ، گزشتہ10سال میں سرکاری ٹی وی میں 2200افرادغیر قانونی طور پر بھرتی ہوئے جن میں سے پانچ فیصد افراد بھی کام کے نہیں ، سرکاری ٹی وی 32 کروڑ روپے ان ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں ادا کررہاہے۔مریم اورنگزیب نے جعلی خبر پر میڈیا چلایا۔افغانستا ن سے پاکستان کے خلاف باقاعدہ مہم چلائی جاتی ہے جو مفت میں نہیں اس کی ادائیگی ہوتی ہے،ہر الفاظ کے پیسے دیئے جاتے ہیں اور یہ سب جانتے ہیں کو کون دیتا ہے،گزشتہ دنوں انفولیب پکڑی گئی جو پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کرتی رہی ہے،جعلی انفولیب 800سے زائد جعلی ویب سائٹ چلا رہی تھی۔بھارت نے پاکستان کے خلاف 845ویب سائٹس بنائیں، بھارتی جعلی ٹویٹس کا تعلق افغانستان سے جڑا ہوتا ہے۔

پی ٹی وی میں دوہزارسے زائد غیرقانونی بھرتیاں۔۔
Facebook Comments