نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پاکستان ٹیلی ویژن کی 59 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی اور وفاقی وزیر مرتضیٰ سولنگی اور صوبائی وزیر عامر میر کے ہمراہ کیک کاٹا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سالگرہ کی تقریب میں بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے پنجاب اور حکومت پنجاب کی طرف سے پی ٹی وی والوں کو 59 ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتا ہوں، میری نیک خواہشات پی ٹی وی اوراس کے ملازمین کے ساتھ ہیں۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سرکاری تقریب تب تک شروع نہیں ہوتی جب تک پی ٹی وی کا کیمرہ آن نہ ہوجائے، بطور براڈ کاسٹر سمجھتا ہوں کہ ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کررہی ہے، پی ٹی وی بہترین ادارہ ہے، جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹل میڈیا پر مزید کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دنیا کیساتھ آگے بڑھنے کیلئے پی ٹی وی کو ڈیجیٹل میڈیا پر کام کرنا ہوگا، پی ٹی و ی کو 70 فیصد ڈیجیٹل میڈیا اور 30 فیصد الیکٹرانک میڈیا پر فوکس کرنا چاہئے، جو ادارے پرنٹ میڈیا تک رہے، وہ الیکٹرانک میڈیا میں پیچھے رہ گئے، بطور انٹرنی پی ٹی وی کا آڈٹ کرنے اس بلڈنگ میں آتا رہا ہوں۔
پی ٹی وی کو ڈیجیٹل پر آنا ہوگا، محسن نقوی۔۔
Facebook Comments