وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا ہے کہ کل نعمان نیاز نے شو نہیں ہونے دیا، یہ کسی کے والد کا ٹی وی نہیں اور نہ کسی کے والد کا شو ہے، ملک کا صدر اور وزیراعظم بھی ایسا نہیں کہہ سکتا کہ’ میں شو نہیں کروں گا تو کوئی نہیں کرے گا‘۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں بات کرتے ہوئے وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاکہ سرکاری ٹی وی کے اینکر نعمان نیاز کو ایک لاکھ بار سوچنا چاہئے تھا وہ جو بات کررہے تھے جبکہ شعیب اختر نے اپنے مزاج کے خلاف شائستگی اور صبر سے کام لیا، نعمان نیاز نے حد کر دی، وہ اپنی حیثیت دیکھیں اور شعیب اختر کی حیثیت دیکھیں۔

Facebook Comments