ptv se 1200 se zaid postein khatam kardin

پی ٹی وی کے تمام ملازمین ریگولر کردیئے گئے۔۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات نے حکومتی بل ”دی پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز (ترمیمی) بل2023“، ”دی پریس، نیوز پیپرز، نیوز ایجنسیز اور بک رجسٹریشن (ترمیمی) بل 2023“ پر غور کیا اور معمولی ترامیم کیساتھ انہیں منظور کرلیا کمیٹی نے مزید قانون سازی موخر کرتے ہوئے آئندہ اجلاس میں اس پر غور کرنے کا فیصلہ کیا،کمیٹی نے 14 ماہ کی مختصر مدت میں وزارت اطلاعات و نشریات کی اپنے محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے اورمعاشی بحالی کی کوششوں کو سراہا ہے کمیٹی کا اجلاس چیئرپرسن جویریہ ظفر آہیر کی زیر صدارت ہوااجلاس میں وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بھی شرکت کی اورکمیٹی کو کو بتایا کہ پاکستان ٹیلی ویژن کے تمام ملازمین کو ریگولر کر دیا ہے پی ٹی وی اسلام آباد میں فلم ڈویژن قائم کیا گیا ہے جبکہ وزارت نے پی ٹی وی ورچوئل سٹوڈیو بھی قائم کیا ہے انہوں نے کمیٹی کو ورچوئل سٹوڈیو کا دورہ کرنے کی دعوت دی انہوں نےبتایا کہ پی ٹی وی اکیڈمی کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے اور اسکے کورسز 25 جولائی سے شروع ہو رہے ہیں ورکنگ جرنلسٹس کیلئے ایک ارب روپے کی ہیلتھ انشورنس شروع کی گئی ہے آرٹسٹوں کیلئے بھی ہیلتھ انشورنس کا آغاز کیا گیا ہے ریڈیو میں 12 نئے سٹوڈیوز شروع کئے گئے ہیں اور ریڈیو پاکستان کے تمام آرکائیوز کو ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں