ptv qaaseedago ban chuka hai

پی ٹی وی کے پاس ڈی ایس ایل آر کیمرہ تک نہیں۔۔

سینیٹ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ سرکاری ٹی وی میں نشر ہونے والے پروگرامز کی ویڈیو کوالٹی اچھی نہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ ان کے پاس ایک بھی ڈی ایس ایل آر کیمرہ نہیں ، سرکاری ریڈیو میں اپنی مرضی کے 749 افراد کو من پسند تنخواہوں پر بھرتی کیا گیا جن میں سے 255 افراد خونی رشتے دار تھے، کام ختم ہونے کے باوجود کنٹریکٹ میں توسیع کی جاتی رہی،کمیٹی کو بتایا گیا کہ آئندہ 7 سال میں سرکاری ریڈیو کو مکمل ڈیجیٹل کر دیا جائے گا۔  سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کا اجلاس کمیٹی چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ کمیٹی کو سرکاری ریڈیو کے ملازمت سے فارغ کئے جانے والے ملازمین کے مسئلے پر بریفنگ دی گئی۔ سیکرٹری اطلاعات شاہیرا شاہد نے بتایا کہ پی بی سی مالی مسائل کا شکار ہے، اسی وجہ سے کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کیا گیا۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں