سر کاری ٹی وی کے معطل ایم ڈی عامر منظور کو ان کے عہدے پر بحال کر دیاگیا ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے ان کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ دریں اثناء سر کاری ٹی وی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین و انڈی پینڈینٹ ڈائریکٹر شہزادہ نعیم بخاری، انڈی پینڈنٹ ڈائریکٹر سید وسیم رضا اور انڈی پینڈنٹ ڈائریکٹر اصغر ندیم سید کی ممبر شپ ختم کردی ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے ان کی ممبر شپ ڈی نو ٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

Facebook Comments