آرٹسٹ ایکشن فائونڈیشن کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین طارق جمال نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کام کے مواقع پہلے ہی نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ دوسری جانب پشاور ٹی وی اور ریڈیوپر کام کے بعد فنکاروں کو معاوضے وقت پر نہیں ادا کئے جاتے کبھی تین تو کبھی چار ماہ بعد انہیں معاوضے ملتے ہیں جس کی وجہ سے فنکاروں کو مشکلات پیش آتی ہیں۔ انہوں نے پی ٹی وی اور ریڈیو کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ فنکاروں کو معاوضوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائیں کیونکہ مہنگائی کے اس دور میں کم کام کے ساتھ معاوضوںکی بروقت ادائیگی نہ ہونے سے فنکار مسائل سے دوچار ہیں ۔ اس حوالے سے عملی اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ فنکار اطمینان سے زندگی گزارسکیں۔
Facebook Comments