ptv ka tax

پی ٹی وی کے برطرف افسران کی بحالی نہ ہوسکی۔۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سرکاری ٹی وی کے برطرف افسران کی بحالی کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دیا ، جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے ریمارکس دئیے کہ اچھے لوگ تو کم پیسوں پر کام نہیں کریں گے۔  جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے خاور اظہر اور قطرینہ حسین سمیت سرکاری ٹی وی سے برطرف کئے گئے افسران کی بحالی کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزاروں کی جانب سے خواجہ فاروق مہتا ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ کنٹریکٹ ملازمین کے بھی کچھ حقوق ہیں ، برطرف کر کے کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کی گئی ، صرف ایم ڈی کی اتھارٹی ہے کہ وہ ملازمین کو نکالے یا یا برطرف کرے۔ سرکاری ٹی وی کے وکیل نے کہا کہ ان کی تنخواہیں بہت زیادہ تھیں ، کنٹریکٹ کی شرائط کے عین مطابق نکالا گیا ہے، تین ماہ کی تنخواہیں دی جائیں گی ، بورڈ فیصلے کے مطابق تین لاکھ پچاس ہزار روپے سے اوپر کے تمام افراد کو برطرف کیا گیا ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا اور بعد ازاں درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں