wafaqi secretary ittelaat ptv ki MD ban gyin

پی ٹی وی کے 57 برس

تحریر: سید اسعد نقوی۔۔

چھبیس نومبر 1964کو پی ٹی وی کا قیام عمل میں آیا اس وقت ملازمین کی تعداد 30 تھی جبکہ اب تمام یونٹس اور سینٹرز  میں 6 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے. یہ دعویٰ یا حقائق  پی ٹی وی کی آفیشل ویب سائٹ پر تحریر ہے۔۔اسی طرح پی ٹی وی کا آغاز تعلیمی مقاصد کے لیے کیا گیا تھا جس کی منظوری کابینہ نے دی تھی بعد میں اس کے مقاصد عمومی کردیئے گیے. یعنی پی ٹی وی کو آغاز سے ہی اپنے مقاصد سے ہٹا دیا گیا تھا. پی ٹی وی نے دو روز بعد یعنی 28 نومبر کو پاکستان کا پہلا ڈراما نزرانہ پیش کیا تھا۔۔

المیہ یہ ہے کہ 28 نومبر 1964 سے ڈرامے کا آغاز ہوا اور کئی مشہور سدا بہار ڈرامے تخلیق ہویے جن کا تذکرہ آج تک ہوتا ہے. جس وقت 2002 میں پرائیویٹ چینلز کی. بھرمار ہوئی تو پی ٹی وی دب گیا. پہلے سہولیات نہیں تھیں عملہ نہیں تھا لیکن ڈرامہ انڈسٹری میں پی ٹی وی کا نام تھا پروڈکشن بہت بری تھی لیکن مواد بہترین تھا. سکرپٹ رائٹر یا ڈراما نویس  کمال خوبصورتی سے ڈراما لکھتے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر محدود ذرائع میں بہترین ڈراما پیش کرتے تھے. آج ہر گھر میں بجلی کے بل. کے ساتھ پی ٹی وی کی فیس ادا کی جاتی ہے. بہترین وسائل ہین بجٹ کی کمی نہیں. اشتہارات اور میچز اسمبلی کوریج صرف پی ٹی وی کو دے کر بجٹ بڑھایا جاتا ہے. لیکن کارکردگی صفر… آج کے دور میں پی ٹی وی کلاسک ڈراموں کو نشرر مکرر چلا کر یا ترکی سے حاصل کردہ ڈراما ارتغل چلا کر گزارا کر رہا. ہے. کیوں پی ٹی وی کے پروڈیوسر بہترین ڈراما پیش کرنے میں ناکام ہیں یو ٹیوب پر دیگر اداروں کے ڈرامے ملتے ہیں جبکہ پی ٹی وی کے ڈراموں کے نام بھی گوگل سے شاز ونازر ہی ملتے ہیں. جدید دور میں پی ٹی وی کیوں سب سے پیچھے ہے. کیوں پی ٹی وی نے خود کو محدود کیا ہے. کیا ریٹنگز کی تلوار پی ٹی وی پر نہیں لٹکتی. کتنے افراد ہیں جو پی ٹی وی دیکھتے ہین. کہیں ایسا تو نہیں پی ٹی وی سفید ہاتھی بن چکا ہے جو عوام کی جیب سے ہر ماہ پیسے تو لیتا ہے مگر کچھ بھی اچھا پروڈیوس نہیں کررہا. کرپشن کا عالم یہ ہے کہ پی ٹی وی کے پروڈیوسرز سے پوچھا جائے کہ آپ کا پچھلے دو برس میں کونسا ڈراما ان آئیر ہوا تو وہ دیگر چینلز کے مواد پر انگلیاں اٹھاتے نظر آتے ہیں کس ڈراما پر پابندی لگی انہین یاد ہوگا لیکن اپنے چینل پر آن آئیر ہونے والے ایک ڈراما کا بھی علم. نہیں. اگر ایک. کا. علم. ہوگا تو اسی پر بات کریں گے دیگر چینلز کے دس ڈرامون پر سوال اٹھائی گے. پی ٹی وی آج بھی قدیم دور میں چل. رہا ہے. کرنٹ افیئر کچھ حد تک بہتر ہوچکا ہے لیکن جو پہچان تھی وہ. پی ٹی وی نے گنوا دی ہے۔۔(سید اسعد نقوی)۔۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں