ptv idara notification jari kardia

پی ٹی وی کے 25 پروگرام فوری بند کرنے کا حکم۔۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے پی ٹی وی میں جامع اصلاحات کا آغاز کردیا۔۔ پی ٹی وی میں کم ریٹنک کے حامل پچیس پروگراموں کو بند کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے، تمام فیصلے فوری نافذ العمل ہونگے۔۔پروفیشنلزم اور تعمیری تنقید کے فروغ کے لئے نئی پالیسی کے تحت نئے پروگرام شروع کئے جائیں گے۔۔پی ٹی وی نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز کے پروگراموں کو بہتر بنانے کے لئے پروفیشنل اینکرز، پروڈیوسرز اور ماہرین کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں۔۔وفاقی وزیر اطلاعات نے  پی ٹی وی سے سفارشی کلچر، نااہلی اور فیک نیوز کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہارکیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی وی کے پروگراموں میں نئی پالیسی کا مقصد پیشہ ورانہ رویوں اور تعمیری تنقید کو فروغ دینا ہے،ٹاک شوز کی ریٹنگ کے حوالے سے خدشات دور کئے جائیں گے، اس حوالے سے پالیسی میں تبدیلی کی گئی ہے تاکہ تعمیری تنقید کو فروغ دیا جا سکے، ہمارا مقصد پی ٹی وی کے شوز اور پروگراموں کو منافع بخش بنانا ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ۔۔آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سے پی ٹی وی کو تاریخی منافع ہوا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں