قومی ایئر لائن کی جانب سے شوبز ستاروں کو مفت فضائی ٹکٹ جاری جاری کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے جس کے باعث زبوں حالی کا شکار پی آئی اے کو 28 لاکھ روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔قومی ایئر لائن کی جانب سے پی ٹی وی کو کراچی سے اسلام آباد کے لیے 96 دو طرفہ (آنے جانے) کے ایف او سی ٹکٹ جاری کیے گئے، تین ماہ سے زائد کا وقت گزر جانے کے باوجود مذکورہ ٹکٹوں کی مد میں لاکھوں روپے وصول نہ ہو سکے۔ پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی وی حکام پی آئی اے حکام کو جوب دینے کو بھی تیار نہیں، شو بز ستاروں کو مفت ٹکٹ دینے کی ہدایات مبینہ طور پر سابق وزیر اطلاعات نے دیں۔ ٹکٹ جاری کرنے والے محکمہ فنانس کے مینیجر نے ہیڈ آفس کے متعلقہ حکام سے مدد طلب کرتے ہوئے وزارتِ اطلاعات کو واجب الادا رقم کی ادائیگی کے لیے خط لکھنے کی درخواست کردی۔ مینیجر فنانس کی جانب سے بھیجی جانے والی ای میل کے مطابق رقم کی ادائیگی کے لئے پہلے بھی پی ٹی وی کو خط لکھا جا چکا البتہ وہاں سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی ہدایت پر شو بز ستاروں کے لئے 96 مفت ٹکٹ جاری ہوئے جن میں سے 90 استعمال ہوئے اور سات کا انتظامیہ کو علم نہیں، مفت ٹکٹوں کے اجرا سے قومی ایئر لائن کو 28 لاکھ روپے سے زائد کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق تین مہینے سے زائد کا وقت گزر جانے کے باوجود مذکورہ ٹکٹوں کی مد میں لاکھوں روپے وصول نہیں ہوئے اور سرکاری ٹی وی کے حکام بھی اس ضمن میں کوئی جواب نہیں دے رہے۔
پی ٹی وی کراچی بھی مقروض ہوگیا۔۔
Facebook Comments