سرکاری ٹی وی کے کیمرہ مین کو نامعلوم افراد نے گھر کے اندر قتل کردیا۔پولیس حکام کے مطابق سرکاری ٹی وی کے کیمرہ مین واجد کو نامعلوم ملزمان نے گھر کے اندر بے دردی سے ذبح کیا، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کے مطابق مقتول گھر میں اکیلا رہائش پذیر تھا ،لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی۔
Facebook Comments