ptv idara notification jari kardia

پی ٹی وی کا بے تاج بادشاہ اور کرپشن کی داستان۔۔۔

سابق نگراں حکومت دور میں غیر قانونی طریقے سے بھرتی ہوئے جی ایم پی ٹی وی نے بدترین کرپشن کے ریکارڈ قائم کر دیے۔ اطلاعات کے مطابق آج تک کوئی بھی جی ایم اتنی کرپشن نہیں کر سکا جتنی موجودہ جی ایم نے کی ہے پی ٹی وی میں غیر قانونی طریقے سے 27 لوگوں کو بھرتی کروایا کانٹریکٹ پہ کروا کے ان کو میڈیکل اور دوسری سہولیات بھی دلوائی جو کہ دس پندرہ سال پہلے سے موجودملازمین کو بھی اب تک نہیں ملی ان 27 لوگوں کا تعلق کشمیر سے ہے اور یہ مبینہ طور پر جی ایم پی ٹی وی کے بھانجے بھتیجے کزن اور اپنے لوگ بتائے جاتےہیں ۔ اطلاعات کے مطابق ان لوگوں نے مل کے اپنا ایک گروپ بنایا ہوا ہے۔پپو کا کہنا ہے کہ  جی ایم پی ٹی وی نے ایک ہی سال میں گروپ  پانچ  سے 7میں انٹری مار لی اور پھر جی ایم پی ٹی وی کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز بھی بن گئے ، ساتھ ہی انہوں نے پی ٹی وی کو اپنا گھر بنالیا، اور گھر میں ایل ای ڈیز اور پی ٹی وی کا بہت سارا سامان شفٹ کر دیا گیا ٹرانسپورٹ میں بہت سارے لوگ اپنے رکھے گئے ہیں اور پہلے سے موجود ایک ڈرائیور پہ خصوصی شفقت کی جاتی ہے کیونکہ وہ دن کا دو سے تین لاکھ ان کو کما کے دے رہا ہے، اطلاعات کے مطابق  سب کچھ ملا کے مبینہ طور پر ڈیلی کی پانچ لاکھ کی کرپشن ہو رہی ہے ۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ جس ڈرائیورپر خصوصی شفقت فرمائی جاتی ہے اور جو کماؤ پوٹ بھی ہے اس  پر ہراسگی کا الزام تھا جس کی وجہ سے  اسے  ملتان بھیجا گیا لیکن جی ایم نے پھر کوشش کر کے ان کو بلا لیا واپس اور اب مل کے صبح شام کرپشن کر رہے ہیں ٹرانسپورٹ کے علاوہ بھی ہر ڈیپارٹمنٹ  میں  کرپشن کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔بتایاجاتاہ ہے کہ  جی ایم پی ٹی وی کی اپنی جو منظور نظر لڑکیاں ہیں ان کو بھی رکھا جا رہا ہے مختلف ڈیپارٹمنٹس میں میک اپ ائی ٹی کرنٹ افیئرز ہر جگہ اور ان کی شفٹ اور ان کی مرضی کے مطابق جی ایم پی ٹی وی خود لگاتے ہیں نہ کہ اس ڈیپارٹمنٹ کا ہیڈ اس ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کو بلا کے دھمکی دی جاتی ہے کہ اپ نے اگر ان کی شفٹ میں کوئی رد بدل کیا توآپ کو آپ کے عہدے سے ہٹادیا جائے گا ۔المیہ یہ ہے کہ سب کچھ ریکارڈ پر موجود ہے لیکن اس کے باوجود پی ٹی وی کے بے تاج بادشاہ کو کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں