وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے حق داروں کو ان کاحق پہنچانا شروع کیا ہے، سرکاری ٹی وی کے پنشنرز کا دیرینہ مسئلہ حل کرتے ہوئے ریٹائرڈ ملازمین کو 85 کروڑ روپے کی پنشن کی ادائیگی کردی گئی ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پنشنرز کو ان کا حق ملنے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے تحت اداروں میں بہت سی اصلاحات لانے اور انہیں پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔
Facebook Comments