wafaqi secretary ittelaat ptv ki MD ban gyin

پی ٹی وی جرمانہ وصولی کیس کی سماعت۔۔۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے پی ٹی وی کی جرمانہ وصولی کی درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادکو عدالتی معاونت کیلئے طلب کردیا،عدالت نے استفسار کیاکہ کیاسپریم کورٹ کے فیصلے پرعملدرآمدکاہم حکم دے سکتے ہیں؟۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں پی ٹی وی کی جانب سے انیس کروڑروپے جرمانوں کی رقم وصولی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی ، درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ نے عطاالحق قاسمی،اسحاق ڈار،پرویزرشید،فواد حسن کوجرمانہ کیاتھا ،وکیل پی ٹی وی نذیر جواد نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ  آٹھ نومبر دوہزار اٹھارہ 8 کے فیصلے پرعملدرآمد کا حکم دیاجائے،چاروں کوانیس کروڑ سے زائد کا جرمانہ کیاگیا،جرمانے کی نصف رقم عطاالحق قاسمی نے اداکرنی تھی جبکہ بیس بیس فیصد جرمانہ پرویز رشید ،اسحاق ڈار نے ادا کرنا تھا،جرمانے کی رقم کا دس فیصد فواد حسن فواد نے اداکرنا تھا،عدالت سے استدعا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل درآمد کرایاجائے،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو عدالتی معاونت کیلئے طلب کرلیا،عدالت نے استفسار کیا کہ کیاسپریم کورٹ کے فیصلے پرعملدرآمدکاہم حکم دے سکتے ہیں؟اسلام آبادہائیکورٹ نے کیس کی مزیدسماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں