سینیٹر فیصل جاوید نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے آئندہ اجلاس میں سرکاری ٹی وی کی تنظیم نو ، ملازمین کی پنشنز اور تنخواہوں کا معاملہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ سرکاری ٹی وی کی تنظیم نو اہم معاملہ ہے ، وزیر اعظم عمران خان نے اداروں کی اصلاح کا ایجنڈا دیا ہے ، دیگر اداروں کی طرح نون لیگ اور پیپلز پارٹی نے سرکاری ٹی وی کا بھی بیڑہ غرق کر رکھا ہے ، آئندہ اجلاس میں سرکاری ٹی وی کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز کا معاملہ دیکھیں گے۔
Facebook Comments