سینئر ٹی وی فنکار صمد شاد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پہلے سرکاری ٹی وی سے علاقائی نشریات دن 4 بجے شروع ہوا کرتی تھیں جس میںپشتواور ہندکو ڈرامے 5 بجے آن ائر ہوتے تھے جو ناظرین کی اکثریت باقاعدگی سے دیکھا کرتے تھے لیکن کافی عرصہ سےعلاقائی نشریات 1 بجے شروع ہوتی ہیں جو ڈرامے دیکھنے کیلئے غیرمناسب وقت ہے کیونکہ وہ کام کا وقت ہے جس کی وجہ سے ناظرین کی اکثریت ڈرامے دیکھنے سے محروم رہتے ہیںجس سے فنکاروں‘ تکنیک کاروں اور پروڈیوسرز کی محنت رائیگاں چلی جاتی ہے۔ انہوں نے منیجنگ ڈائریکٹر سہیل علی خان‘ جنرل منیجر اورنگزیب آفریدیاور چیئرمین سی بی اے ابراہیم کمال سے اپیل کی کہ فنکاروں اور ناظرین کی خواہشات کو مد نظر رکھتے ہوئے پی ٹی وی علاقائی پروگرامز دن کے 4 بجے آن ائر کئے جائیں تاکہ ناظرین علاقائی پروگرامز اور ڈرامے دیکھ سکیں۔
Facebook Comments