و فاقی حکو مت نے سر کاری ٹی وی کو ریاست کا اسٹریٹجک ادارہ قرار دیدیا ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے اسے اسٹریٹجک ادارہ قرار دینے کا با ضابطہ نو ٹیفیکیشن جا ری کردیا ہے۔ کابینہ کی کمیٹی برا ئے ریاستی ملکیتی ادارے نے 25مئی 2024کے اجلاس میں اسے اسٹریجک ادارہ قرار دینے کی منظو ری دی تھی ۔وفاقی کابینہ نے کمیٹی کی سفارش پر گیارہ جون 2024کو اسے اسٹریجک ادارہ قرار دینے کی منظو ری دی۔وزارت اطلاعات و نشریات نے وفاقی کا بینہ کے فیصلہ کی روشنی میںاسے اسٹریٹجک ادارہ قرار دینے کا با ضابطہ نو ٹیفیکیشن جا ری کردیا ہے۔
Facebook Comments