پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے بھی پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں بریت کی درخواست دائر کردی۔تفصیلات کےمطابق جمعرات کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بریت کے بعد پی ٹی آئی کےسات سینئر رہنمائوں نے بھی بریت کی استدعا کردی۔پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، شفقت محمود، اسدعمر، پرویزخٹک اور علیم خان نے پی ٹی وی حملہ کیس میں بری کرنے کی استدعا کی ہے۔پی ٹی آئی رہنمائوں کی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ 2014 میں حکومت مخالف احتجاج کیا، آج بھی احتجاج ہورہے ہیں جب کہ عوامی تحریک کے کارکنان نے پارلیمنٹ کی طرف رخ کیا تھا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 18 مارچ تک3 بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب کرلیےواضح رہے کہ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کو بری کرچکی ہے۔
