sarkari tv par sach bolna jurm hai

پی ٹی وی حملہ کیس، عمران خان کی درخواست بریت، فیصلہ محفوظ۔۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو 5 دسمبر کو سنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بابراعوان عدالت میں پیش ہوئے،اس موقع پر سرکاری وکیل نے عمران خان کی بریت کی درخواست کی مخالفت کے بجائے حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان کو مقدمہ سے بری کر دیا جائے تو کوئی اعتراض نہیں، یہ سیاسی طور پر بنائے گئے کیسز ہیں، ان کیسز سے نکلنا کچھ بھی نہیں، صرف عدالت کا وقت ضائع ہوگا۔وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پر بابراعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ دھرنے میں تقاریر یا دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر دہشت گردی کی دفعات نہیں لگائی جا سکتیں۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو 5 دسمبر کو سنایا جائے گا۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں