PTV got new chariman

پی ٹی وی کو نیا چیئرمین مل گیا

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ارشد خان کو چیئرمین پی ٹی وی اور جسٹس عبدالراؤف کو ویج بورڈ کا چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دے دی جبکہ وفاق کے اطلاعات تک رسائی قانون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ اطلاعات تک رسائی کے قانون کو مضبوط بنایا جائے جس طرح خیبرپختونخوا میں ایک مضبوط اور موثر اطلاعات تک رسائی قانون ہے اسی طرح وفاق میں بھی لایا جائے، اطلاعات تک رسائی بل سے میڈیا کو بھی معلومات کے حصول میں سہولت مل سکے گی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ  ، پرنٹ میڈیا اشتہارات کے لئے حکومت نے کوئی ایسی کمیٹی نے نہیں بنائی تا ہم سی پی این ای اور اے پی این ایس سے یہ تجاویز مانگی ہیں کہ بتایا جائے کہ اشتہارات کا اجراءشفاف بنانے کے لئے کیا کیا جائے ،ہمیں کہا گیا کہ تمام اشتہارات پی آئی ڈی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے جائیں تو وزارت اطلاعات و نشریات نے اس کو یقینی بنادیا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں