نیب نے سر کاری ٹی وی میں سابق دور میں کی جانے والی بھرتیوں کی انکوائری شروع کردی ہے اور ریکارڈ طلب کر لیاہے۔ نیب کی جانب سے ڈپٹی ایم ڈی سر کاری ٹی وی کے نام خط میں کہاگیا ہے کہ نیب روالپنڈی وزارت اطلا عات ونشریات کے افسروں کے خلاف انکوائری کر رہا ہے۔ نیب نے 2017اور2018میں سر کاری ٹی وی میں کی گئی بھرتیوں کا مکمل ریکارڈ طلب کیاہے۔ سابق ڈی ایم ڈی ایڈمن ظہور برلاس کےکوائف بھی مانگے گئے ہیں کہ ان کے فرائض کیا تھے اور انہوں نے کتنی بھرتیاں کیں اور اس حیثیت میں کتنی مالیاتی منظوریاں دیں ۔نیب نے یہ پوچھا ہے کہ ادارے کے مالی وسائل کتنے تھے اور اخراجات کتنے کئےگئے ۔ سابق ڈی ایم ڈی کے دور میں کتنی اشتہاری مہم چلائی گئی،کتنے ٹینڈرز طلب کئے گئے اور کونسےکام ایوارڈ کئےگئے۔
Facebook Comments