پاکستان ٹیلی ویژن کو ایچ ڈی کرنے کے منصوبے میں تاخیر ہو گئی ہے اور وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق اب یکم جون کی بجائے اس منصوبے کا آغاز 18 اگست سے ہو گا۔فواد چوہدری نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ لانچ سے پہلے ہی ٹیسٹ ٹرانسمشن بھی شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شیڈیول میں تبدیلی کر دی گئی تھی اس لیے ابھی آرام سے کام کر رہے ہیں۔انڈپینڈنٹ اردو نے جب سوال کیا کہ 18 اگست کی تاریخ ہی کیوں چنی گئی، تو فواد چوہدری نے کہا کہ ’18 اگست کو حکومت کے تین سال پورے ہو جائیں گے تو اس دن کی مناسبت سے افتتاح کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ’پی ٹی وی نیوز ایچ ڈی ہونے کا عمل آخری مرحلے میں ہے۔ اگلے دو تین دن میں ایچ ڈی مکمل ہو جائے گی اور ٹیسٹ نشریات شروع کر دیں گے۔‘ انہوں نے کہا کہ ’ریڈیو کو بھی ڈیجیٹل کر رہے ہیں۔ ریڈیو میں پوڈ کاسٹ سروسز اور انٹرنیٹ سروسز بھی ڈیجیٹل کر دی جائیں گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ ’نہ صرف پی ٹی وی نیوز بلکہ پی ٹی وی ہوم کو بھی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔ پی ٹی وی نیوز کاپروجیکٹ رواں ماہ دس جون تک مکمل ہو جائے گا اور پی ٹی وی ہوم یکم جولائی تک مکمل ہو گا۔ انہوں نےکہا کہ پروگرامنگ بھی ساری نئی کرنی ہے۔‘
