halaat ab badal chuke hein | Shahid Masood

پی ٹی وی کرپشن کیس، شاہد مسعود پیش نہ ہوسکے

پی ٹی وی کرپشن کیس میں معروف اینکرپرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی ،عدالت نے شریک ملزم کی عدم حاضری پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت میں پی ٹی وی کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، ڈاکٹر شاہد مسعود خود پیش نہ ہوئے جبکہ ان کے وکیل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جوسپیشل جج سینٹرل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی ،عدالت نے کیس کے شریک ملزم کے پیش نہ ہونے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،عدالت نے ملزم کوآئندہ سماعت پرگرفتارکرکے پیش کرنے کاحکم سماعت 16 مئی تک ملتوی کردی۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں