wafaqi secretary ittelaat ptv ki MD ban gyin

ٹی وی بولان پر ہزارگی زبان میں نشریات کا آغاز۔۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے سرکاری ٹی وی بولان پر ”ہزارگی“ زبان میں نشریات کے آغاز پر ہزارہ برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا مقصد اور ہدف ٹی وی پر علاقائی زبانوں کی برابر نمائندگی کو یقینی بنانا ہے۔ ٹی وی بولان پر ہزارگی زبان کی نشریات ہزارہ برادری کا دیرینہ مطالبہ تھا جو آج پورا ہو رہا ہے۔ ٹی وی بولان کی نشریات اب عام انٹینا کے ذریعے دور دراز علاقوں تک دیکھی جا سکے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکاری ٹی وی بولان پر ”ہزارگی زبان“ کے پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ سرکاری ٹی وی بولان پہلے ہی بلوچی، پشتو اور براہوی زبانوں میں اپنی نشریات پیش کر رہا ہے جبکہ آج ہزارہ برادری کے دیرینہ مطالبہ پر ہزارگی زبان میں بھی نشریات کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی بولان کی نشریات کیبل اور سیٹلائٹ پر پہلے سے موجود تھیں، یہ نشریات عام انٹینا کے ذریعے بھی دیکھی جا سکیں گی جس سے دور دراز علاقوں کے لوگ مستفید ہوسکیں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں