وفاقی کابینہ نے پی ٹی وی کے لیے بورڈ آف ڈائریکٹرزکی منظوری دیدی جس کے چیئرمین وفاقی وزیر اطلاعات ہوں گے جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر بورڈ آف گورنر کے رکن ہوں گے ۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو دی گئی بریفنگ میں وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بتایاکہ بورڈ آف ڈائریکٹرزمیں 8 آزاد لوگ شامل کئے گئے ہیں، سیکرٹری اطلاعات وائس چیئرمین ہوں گے جبکہ ممبران میں چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن‘ ایڈیشنل سیکرٹری فنانس‘ ڈی جی پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن‘ ایم ڈی پی ٹی وی‘ بیرسٹر علی ظفر‘ پروفیسر اعجاز الحسن‘ ساول حسین‘ ڈاکٹر ہمایوں خان،ڈی جی آئی ایس پی آر ممبر ہوں گے۔ ارشد خان کو بھی بورڈ میں شامل کیا گیا ہے اور وہ ایم ڈی پی ٹی وی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین کے لیے ہارون شریف کے نام کی منظوری دی گئی ہے۔
Facebook Comments