چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اس وقت پاکستان کا کوئی انٹرنیشنل چینل نہیں ہے باہر کسی ہوٹل میں جائیں تو ہر جگہ انڈیا کے چینلز ہیں اور وہ پاکستان کے خلاف پروپیگینڈا کرتا رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک عالمی معیار کے انگلش نیوز چینل کی ضرورت ہے۔ ایم ڈی ایس آر بی سی نے کمیٹی کو بتایا کہ ہمارا پلان ایک بہترین انگلش نیوز چینل لانے کا ہے۔ نئی بلڈنگ بھی بنانے جا رہے ہیں۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ ادارہ پہلے ہی نقصان میں ہے تو نئے بلڈنگ کی کیا ضرورت ہے اور پی ٹی وی ورلڈ کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ ایم ڈی ایس آر بی سی نے کمیٹی کو بتایا کہ اس طرح کی پالیسی بنا رہے ہیں کہ ایک بیم پر5 پراڈکٹ چلیں گے اور 4 بیمز کو الوکیٹ کر رہے ہیں۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ایک اچھی چیز ہے اور ادارے کو بہتر بنانے کا یہی ایک بہترین طریقہ ہے۔ایم ڈی ایس آر بی سی نے کمیٹی کو بتایا کہ بچوں کا چینلز اور ایف ایم ریڈیو 94.6 میگا ہرٹز بھی لا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بڈنگ آج ہونی ہے اور نئی بلڈنگ میں 4 ایم سی آر بنائیں گے۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ارتغلرل کی شکل میں معیاری پروڈکشن آئی تو سب نے ٹی وی دیکھنا شروع کیا جبکہ یو ٹیوب پر ریکارڈ توڑے۔
