PTV Attack Case Imran Khan Relief

پی ٹی وی حملہ کیس، وزیراعظم کو حاضری سے استثنا

انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی عمارت اورپارلیمنٹ حملہ کیسز میں وزیراعظم عمران خان کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے دیا۔ اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں 2014 کے دھرنوں کے دوران پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملے سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان کے وکیل بابراعوان نے اپنے موکل کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست دائرکی۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ملزم ایک سے زیادہ ہوں تو شریک ملزمان کو حاضری سے استثنیٰ مل سکتا ہے۔ وکیل استغاثہ نے بھی بابراعوان کی درخواست پراعتراض نہیں کیا۔انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیراعظم عمران خان کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے دیا۔ عمران خان کی طرف سے بابراعوان نے پیشی کے لیے بیان حلفی جمع کروادیا۔ جس میں کہا گیا کہ اپنے موکل کی جگہ وہ خود پیش ہوں گے۔ کیس کی سماعت کے دوران کسی مرحلے پرضرورت پڑی توعمران خان پیش ہوجائیں گے۔دوسری جانب کیس میں نامزد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرخزانہ اسد عمر، جہانگیرترین، اعجاز چوہدری، شفقت محمود، علیم خان اور سیف اللہ نیازی کو بھی حاضری سے استثنیٰ مل گیا ہے۔ مقدمات کی مزید سماعت اب یکم اکتوبر کو ہوگی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں