PTV Attack case and Aleem khan

پی ٹی وی حملہ کیس، علیم خان کی طلبی۔۔

پی ٹی وی ،پارلیمنٹ حملہ کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے شاہ محمود قریشی،اسد عمر ،جہانگیر ترین کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظورکرلیں ،عدالت نے آئندہ سماعت پرپی ٹی آئی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی علیم خان کو طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی وی ،پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی،پی ٹی آئی اعجاز چودھری اورسیف اللہ نیازی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ شاہ محمود قریشی ،اسد عمر ،جہانگیر ترین اور دیگرنے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دیدیں جو عدالت نے منظور کرلی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پی ٹی آئی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی علیم خان کو طلب کر لیا،عدالت نے پیشی کے انتظامات کیلئے تھانہ سیکرٹریٹ اور ایس ایچ او کو نوٹس جاری کردیااور سماعت2 مئی تک ملتوی کردی۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں