ISPR pemra ka kia kaam wo bataen kon program mein aega

پی ٹی وی، اے آروائی کنسورشیم کے خلاف انکوائری روکنے کا حکم۔۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی نشریات سے متعلق پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) اور اے آر وائی کے مابین طے پانے والے معاہدے کی تحقیقات سے روک دیا۔’پروپاکستانی‘ کے مطابق عدالت عالیہ کے جج جسٹس بابر ستار نے اس مقدمے کی سماعت کی جس میں پی ٹی وی، اے آر وائی کنسورشیم کی وکالت کاشف ملک کر رہے ہیں۔اس معاہدے میں پی ایس ایل کے ساتویں اور آٹھویں ایڈیشن کی نشریات کے حقوق طے کیے گئے تھے۔ پی ٹی وی، اے آر وائی کنسورشیم کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ٹی وی رائٹس کے معاملے میں ایف آئی اے کی انکوائری کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے پیش نظر بھی ایف آئی اے کی انکوائری بے معنی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ بھی اس معاملے پر آرڈر جاری کر چکی ہے اور اس آرڈر پر عملدرآمد نہ ہونے پر توہین عدالت کے مقدمے کی کارروائی ہو رہی ہے۔جسٹس بابر ستار نے ایف آئی اے کو پی ٹی وی اے آر وائی کنسورشیم کے خلاف انکوائری سے روکتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی اور آئندہ سماعت پر پی ٹی وی کے بورڈ ممبرز کو اپنی پوزیشن واضح کرنے کے لیے عدالت میں طلب کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر عدالت عالیہ کو اس نشریاتی حقوق کے معاہدے میں کوئی بے ضابطگی نہ ملی تو ایف آئی اے سنگین نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں پی ٹی وی اور اے آر وائی نے ایک کنسورشیم بنا کر پی ایس ایل 7اور 8کے نشریاتی حقوق سب سے زیادہ بولی دے کر خریدے تھے۔ انہوں نے 2کروڑ 40لاکھ ڈالر کی بولی دی تھی جو گزشتہ سال کی نسبت 50فیصد زیادہ تھی اور اس سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اضافی آمدنی حاصل ہوئی۔ تاہم وفاقی حکومت تبدیل ہونے کے بعد وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اس معاہدے کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے سابق حکومت پر اس میں معاونت کرنے کا الزام عائد کر دیا اور اس کی تحقیقات شروع کروا دیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں