ptv se 1200 se zaid postein khatam kardin

پی ٹی وی،اے آر وائی ڈیل کی تفصیلات عدالت میں جمع نہیں کرائی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ میں سرکاری ٹی وی اور اے ا ٓر وائی کے جوائنٹ وینچر کے خلاف جیو سوپر کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالتی احکامات کے باوجود پی ٹی وی نے اے آر وائی سے ڈیل کی تفصیلات عدالت میں جمع نہیں کرائی ، تاہم جیو سوپر کی درخواست پر پی سی بی، پی ٹی وی اور اے آر وائی نے جواب جمع کرادیا ، عدالت کی جیو سوپر کو جواب الجواب کی ہدایت کے ساتھ سماعت 19؍ جنوری تک ملتوی کردی گئی۔۔جیو سوپر کے وکیل بہزاد حیدر نے سماعت کے بعد بتایا کہ پی ٹی وی نے اپنے جواب کے ساتھ بڈنگ پراسس کے حوالے سے کوئی دستاویز جمع نہیں کروائی جبکہ عدالت نے انھیں آج جواب کے ساتھ دستاویز پیش کرنے کا کہا تھا ۔ 4؍ جنوری کو کیس فائل کیا گیا تھا جب یہ کیس فکس تھا ۔پہلی بار عدالت کے سامنے تو غیر معمولی طور پر پی ٹی وی، اے آر وائی اور پی سی بی ان کے تمام وکیل بنا ء کسی نوٹس کے کورٹ کے سامنے پیش ہوگئے اور کورٹ سے درخواست کی کہ اس پٹیشن کوخارج کیا جائے۔۔ جب کورٹ کے سامنے کیس رکھاگیا کہ پی ایس ایل کے جوائنٹ ایڈوینچر جو پی ٹی وی اور اے آر وائی نے بنایا ہے اس کے لئے کوئی بڈنگ پروسس اختیار نہیں کیا جس پر پی ٹی وی کے کانسل کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام پروسس کیا ہے تمام پروسس شفاف ہے ہمارے پاس تمام کاغذات موجود ہیں جب معزز جج نے استفسارکیا کہ آپ بغیر نوٹس کے پیش ہوگئے ہیں تو کاغذات کہاں ہیں جس پر پی ٹی وی کے کانسل کا نے ایک گھنٹہ کی مہلت کی درخواست کرتے ہوئے بڈنگ سے متعلق جس میں بڈ، ایگریمنٹ وینچر رپورٹ سمیت تمام دستاویزات عدالت میں پیش جمع کرانے کی مہلت طلب کی۔معزز جج نے کہا ٹھیک ہے ہم اس کو دو دن بعد رکھ لیتے ہیں آپ اپنا جواب جمع کرائے جواب کے ساتھ تمام کاغذات لے آئیں اور اپنے جواب کے ساتھ فائل کرے۔جیو سوپر کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ حیران کن طور پر کل انہوں نے جواب فائل کیا تھا پی ٹی وی اور اے آر وائی کو اس کی کاپی دے دی گئی تھی لیکن پی ٹی وی جواب کے ساتھ بڈنگ پروسس کے حوالے سے کوئی دستاویزات ساتھ نہیں لائے اور انھوں نے صرف دو اشتہارات ساتھ لگائے ہیں جواب کے ساتھ جو پہلے سے ہی ہماری درخواست کے ساتھ منسلک ہیں، صفحہ نمبر 14اور 15پر ہم نے اخبارات کے اشتہارات لگائے ہوئے ہیں۔پی ٹی وی نے جو کہا تھا کورٹ میں کہ ہم بڈنگ پروسس کی شفافیت کے حوالے سے تمام دستاویزات پیش کریں گے مگر انھوں نے کوئی دستاویزات پیش نہیں کئے ، لیکن جب اس کی سماعت ہوگی 19 تاریخ کو تو ہم تمام سوالات کورٹ کے سامنے اٹھائیں گے۔کورٹ سے درخواست کریں گے کہ انھوں نے وہ تمام دستاویزات پیش نہیں کئے جس سے ان کی بدنیتی ظاہر ہوتی ہے۔

sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں