ptv and radio pakistan workers degrees to be varified now

پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے ورکرز کی اسناد کی تصدیق کا فیصلہ

وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے پاکستان ٹیلیویژن اور ریڈیو پاکستان میں 2008 کے بعد تعینات ہونے والے ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کے لیےبورڈ کے قیام کی ہدایت کردی۔۔ تین رکنی بورڈ ڈائریکٹرجنرل انٹرنل پبلسٹی ونگ، وزارت اطلاعات کے زیر سرپرستی ڈگریوں کی تصدیق کا کام سرانجام دے گا۔ ڈگریوں کی تصدیق کا عمل 1 ماہ کے اندر مکمل کیا جائے گا،اس ضمن میں ایچ ای سی کا نمائندہ بھی بطور معاون شریک ہوگا۔ ڈگریوں کی تصدیق کے عمل کا آغاز سینیئر افسران سے شروع ہو گا اور جونئیر افسران سمیت تمام ملازمین تک مکمل کیا جائے گا۔جن افسران و ملازمین کی ایچ ای سی کی جانب سے ڈگریوں کی تصدیق نہیں ہوگی،وہ اپنی وصول شدہ تنخواہیں واپس کریں گے۔وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ
جن لوگوں نے ایسے افراد کو ملازمت پر رکھا انہیں بھی نوٹس جاری کیے جائیں گے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں