صحافیوں پر پی ٹی آئی کارکنوں کا تشدد۔

میڈیا ہائوسز سے صحافیوں کی جبری برطرفی, تنخواہوں کی عدم ادائیگی وکٹوتی کے معاملے پر حیدرآباد کے صحافیوں نے وفاقی وزیر ریلوے کی میڈیا کوریج کا بائیکاٹ کردیا۔۔شیخ رشید ریلوے اسٹیشن کے وی وی آئی پی گیٹ سے روانہ ہوگئے اور میڈیا کا سامنا نہ کرسکے۔صحافیوں کی ریلوے اسٹیشن شیخ رشید اور فواہد چوہدری کے خلاف نعرے بازی، صحافیوں کا کہناتھاکہ صحافیوں کے معاشی قتل عام پر وفاقی حکومت کی خاموشی افسوسناک یے.ہزاروں میڈیا ورکرز سے دو وقت کی روٹی کا حق چھین لیا گیا گھروں میں فاقہ کشی ہے.وفاقی حکومت صحافیوں کی ملازمتوں کے تحفظ لئے ھنگامی اقدامات اٹھائے.دریں اثنا شیخ رشید کی روانگی کے دوران پی ٹی آئی کارکنان کا صحافیوں پر حملہ، پی ٹی آئی کے مقامی رہنمائوں اور کارکنان نے کیمرہ مینز اور رپورٹر کو تھپڑ اور لاتیں ماریں۔شیخ رشید نے پی ٹی آئی کارکنان کو صحافیوں پر تشدد سے نہ روکا۔صحافی شیخ رشید کی گاڑی کے سامنے احتجاج کرتے رہے۔۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں