samaa ke workers ko bara jhatka

پی ٹی آئی رہنما سما کا چلتا شو چھوڑ کر چلے گئے۔۔

تحریک انصاف کے رکن سید یاور بخاری نجی ٹی وی “سماء “کا پروگرام یہ کہہ کر ادھورا چھوڑ کر چلے گئے کہ پارٹی قیادت نے چینل کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سماء کے شو میں شرکت کے دوران اپنے موبائل پر موصول میسج کو دیکھ کر میزبان سے بولا کہ پیغام آیا ہے کہ پارٹی لیڈر شپ نے سماء  کا بائیکاٹ کرنے کافیصلہ کیا ہے اس لیے میں شو سے جا رہا ہوں ۔پروگرام میں شریک پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے قادر مندو خیل نے کہا کہ یہ کیا طریقہ ہوا کہ آپ نے اپنی تقریر کر لی ہے تواب آپ کہیں کہ میں پروگرام چھوڑ کر جا رہا ہوں یہ بزدلی کی نشانی ہے آپ لوگ ڈرپوک ہو آپ سوالوں کا سامنا نہیں کر سکتے آپ جواب نہیں دے سکتے ۔پی ٹی آئی رکن خاور بخاری کے اس رو یہ پر میزبان خاتون نے کہا کہ یہ انتہائی قابل مذمت رویہ ہے کہ آپ اس طرح میڈیا چینلز کا بائیکاٹ کریں ، عمران خان صاحب کو سوچنا ہو گا کہ اگر کوئی مسئلہ یا شکایت ہے تو اس کا حل یہ نہیں کہ آپ چینل کا بائیکاٹ کر لیں ۔خاور بخاری نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ بات اعتراضات کی نہیں لیکن جب پارٹی قیادت منع کر دے اور بائیکاٹ کا کہہ دے تو ہم اس چینل سے بات نہیں کر سکتے ۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں