pti rehnuma ke akhbaar ka declaration cancel

پی ٹی آئی رہنما کے اخبار کا ڈیکلیئریشن کینسل۔۔

پی ٹی آئی کے رہنما کے اخبار کا ڈیکلیئریشن منسوخ کردیا گیا۔۔ پپو نے بتایا ہے کہ روزنامہ سرخاب پشاور جس کے مالک مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی ہیں، اس اخبار کا ڈیکلیئریشن کے پی حکومت نے منسوخ کردیاگیا۔ پپو کے مطابق اخبار کو ڈیکلیئریشن منسوخ ہونے کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ انہوں نے اپنے ادارتی صفحے پر کسی اور اخبار کا آرٹیکل کیوں چھاپا؟پپو کاکہنا ہے کہ یہ اخبار اصل میں تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کی ملکیت ہے۔ حکومت میں آنے کے بعد اس کے چیف ایڈیٹر شوکت یوسفزئی کے بھائی لیاقت علی یوسفزئی بنادیئے گئے۔ لیاقت علی یوسفزئی خود پی ٹی آئی ضلع شانگلہ کے صدر ہیں۔پپو نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ روزنامہ سرخاب پشاور کے کارکنوں کو پچھلے چار مہینوں سے تنخواہیں نہیں ملیں۔اخبار بند ہونے سے بارہ کارکنوں کے بیروزگار ہونے کا خدشہ ہے۔ اس حوالے سے جمعہ کے روز خیبر یونین آف جرنلسٹس نے سرخاب کے ڈکلریشن کی منسوخی کے خلاف صدر ناصر حسین کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا ۔ دریں اثنا سابق وزیرخیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ‏مجھے دباؤ میں لانے اور ضمیر خریدنے میں ناکامی پر میرے چھوٹے بھائی کا اخبار بند کرنا قابل مذمت ہے، نگران حکومت نے اتنا بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ذرا یہ نہیں سوچا کہ سرخاب اخبار کی بندش سے یہاں درجنوں کام کرنے والے نوجوان بے روزگار ہو جائیں گے، انشاءاللہ انصاف کیلئےعدالت جائیں گے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں