jang mulazimeen ko haaraass blackmail kiye janay ka inkeshaaf

پی ٹی آئی مخالف کارٹون کی اشاعت پر اظہار افسوس۔۔

روزنامہ جنگ نے جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں کو گدھے کے طور پر پیش کرنے پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے، واضح رہے کہ اس کارٹون کی اشاعت پر عوام کی بڑی تعداد نے سوشل میڈیا پر جنگ گروپ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھااور اسے غیرصحافتی رویہ قراردیا تھا۔۔اخبار کے صفحہ اول پر شائع ہونے والے کارٹون میں پارٹی چیئرمین عمران خان کو پی ٹی آئی کے حامیوں کے لیے ’یوتھیا‘ کی توہین آمیز اصطلاح استعمال کرتے ہوئے بھی دکھایا گیاتھا۔۔اپنے افسوسناک نوٹ میں، اخبار نے کہا کہ اسے کارٹون کی اشاعت پر اعتراضات موصول ہوئے ہیں۔ تاہم، کچھ نے اسے پسند کیا اور دوسروں کو نہیں۔ اخبار میں کہا گیا کہ ادارتی کمیٹی نے کارٹون کا جائزہ لیا اور پایا کہ ایک حصہ شائع نہیں ہونا چاہیے تھا، اس طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ جہاں پی ٹی آئی کے حامیوں کو گدھے کے طور پر دکھایا گیا ہے۔اخبار نے کہا کہ ادارتی کمیٹی نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور کارٹون کی اشاعت کو ادارتی پالیسی کا حصہ نہیں سمجھا جانا چاہئے۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں