pti lahore mein mukammal nakaam rahi | NasarUllah Malik

پی ٹی آئی لاہور میں مکمل ناکام رہی، نصراللہ ملک۔۔

اینکر پرسن نصراللہ ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مارچ کیلئے پارٹی کی لاہور کی قیادت عوام کو نکالنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی۔اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پہلی بار رکاوٹوں اور شیلنگ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ آزمائش میں ہرجگہ پی ٹی آئی کے قائدین بری طرح ناکام ہوئے ہیں۔لاہور کی ساری قیادت پانچ سات سو افراد بھی نہ نکال سکی۔نصراللہ ملک کے مطابق شفقت محمود 20 افراد،  حماد اظہر 60،  مراد راس 10  اور  اعجاز چودھری اور یاسمین راشد چند افراد لے کر جاسکے ہیں۔واضح رہے کہ نصراللہ ملک لاہور میں صحافت کا بڑا نام ہیں اور نیونیوز چینل کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نیوز و کرنٹ افیئرز بھی ہیں اور نیونیوز سے ہی اپنا ٹاک شو بھی کرتے ہیں۔۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں