مشہور مارننگ شو ہوسٹ اور معروف اداکارہ ڈاکٹر شائستہ لودھی نے سرکاری دباؤ کے تحت سرکاری ٹی وی سے استعفیٰ دے دیا۔پپو کے مطابق مشہور مارننگ شو ہوسٹ اور ٹی وی ایکٹریس ڈاکٹر شائستہ لودھی نے پی ٹی وی ھوم کے مارننگ شو کو سرکاری دباؤ کے تحت خیر باد کہہ دیا۔پی ٹی وی ھوم کے مارننگ شو مارننگ ایٹ ھوم کی ٹیم سے وابستہ اہم شخص نے عمران جونیئر ڈاٹ کام کو بتایا کہ ڈاکٹر شائستہ لودھی کے خلاف مبینہ طور پر ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب کافی عرصے سے ایکٹیو تھیں اور وہ مسلسل پی ٹی وی کی انتظامیہ پر دباؤ ڈال رہی تھیں کہ ڈاکٹر شائستہ لودھی کو فوری طور پر یہاں سے نکالا جائے ۔ ۔ کیونکہ وہ عمران خان کے حق میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے کچھ نہ کچھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ ٹیم ممبر کے مطابق ان کی تمام تر پوسٹوں میں عمران خان کی تعریف کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا، ٹیم ممبر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شائستہ لودھی سیاست سے دور رہنا پسند کرتی ہیں لیکن عمران خان کو بطور لیڈر پسند کرتی ہیں اور ان کی سپورٹر بھی ہیں۔۔تاہم موجودہ حکومت کو یہ بات ہر گز گوارا نہ تھی کہ عمران خان کا کوئی بھی سپورٹر یا ہمدرد تک سرکاری اداروں میں دکھائی دے۔ پی ٹی وی کے نئے ایم ڈی کی تعیناتی کے بعد یہ فیصلہ ہونا ہی تھا کہ ڈاکٹر شائستہ لودھی کو فوری نکال دیا جائے گا تاہم اس بات کی اطلاع شائستہ لودھی کو انکے ساتھ کام کرنے والوں نے پہلے ہی دے دی تھی جس کے فوری بعد انہوں نے خود ہی باعزت طریقے سے نکل جانے کو غنیمت جانا۔ کراچی سینٹر میں جی ایم کے ساتھ منسلک ایک اہم ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شائستہ لودھی کو نکالنے کا اصل فیصلہ مریم نواز کا تھا اور یہ ٹاسک مریم اورنگزیب کو براہِ راست مریم نواز نے دیا تھا۔ پپو نے نشاندہی کی کہ ڈاکٹر شائستہ لودھی نے اپنے مستعفیٰ ہونے والے ٹوئیٹ میں مریم اورنگزیب کو بھی ٹیک کیا ہے۔دوسری جانب ڈاکٹر شائستہ لودھی اس حوالے سے اپنا موقف دینے سے گریز کر رہی ہیں۔۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)