pti ki siyasi o core committee fake news ka shikaar

پی ٹی آئی کی سیاسی و کور کمیٹی فیک نیوزکاشکار۔۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی اور کور کمیٹی فیک نیوز کا شکار ہو گئی۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کو کور کمیٹی گروپ میں فیک نیوز شیئر کی گئیں۔کور کمیٹی گروپ میں حلیم عادل شیخ نے اسد قیصر اور محمود اچکزئی پر حملے کی فیک خبر شیئر کی، انہوں نے خبر پر پارٹی سے رائے طلب کی اور تشویش کا اظہار کیا۔سیمابیہ طاہر نے بین الاقوامی میڈیا کو بانئ پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت کی خبر شیئر کی، انہوں نے فیک نیوز شیئر کرتے ہوئے اسے کامیابی قرار دیا۔پارٹی گروپ میں قاسم سوری کے بانئ پی ٹی آئی کی جیل سے منتقلی کا ٹوئٹ شئیر کیا گیا۔علی محمد خان نے ایسے ٹوئٹ کو فیک قرار دیتے ہوئے سیاسی کمیٹی و قائدین سے مشاورت کا کہا۔پارٹی قائدین کا کہنا ہے کہ فیک نیوز پر مبنی بیانات سے پارٹی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے متعلق ایک ہفتے میں 6 فیک نیوز شیئر کی جا چکی ہیں۔اسد قیصر نے اس حوالے سے کہا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ یہ فیک نیوز کہاں سے اور کیوں جاری ہو رہی ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں