wafaqi secretary ittelaat ptv ki MD ban gyin

پی ٹی وی کی سینئرنیوز ایڈیٹر ڈاکٹر بن گئیں۔۔

لاہورپریس کلب کی گورننگ باڈی نے کونسل ممبراور پی ٹی وی کی سینئرنیوزایڈیٹر ڈاکٹرہماصدف کو پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ڈاکٹر ہماصدف نے پنجاب یونیورسٹی سے ابلاغیات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے اور پی ٹی وی کی پہلی خاتون ہیں جنھوں نے یہ اعزازحاصل کیاہے ۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، سینئر نائب صدر شیرازحسنات ، نائب صدر امجد عثمانی ، سیکرٹری زاہد عابد ، جوائنٹ سیکرٹری جعفر بن یار ، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے اپنے مبارکبادکے پیغام میں کہاہے کہ شعبہ ابلاغیات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنا بڑے اعزاز کی بات ہے اور ہم امید کرتے ہیں کے ڈاکٹرہماصدف اپنی تعلیمی قابلیت کو بروئے کارلاتے ہوئے کمیونٹی کی فلاح وبہبود کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں