جی ٹی وی اسلام آباد کے محنتی رپورٹر کو تحریک انصاف کی اندھا دھند حمایت نہ کرنے کی سزا دے دی گئی۔ صرف 20ہزار روپے تنخواہ پر پولیٹیکل رپورٹنگ کرنے والے حیدر شیرازی کو ایک مخصوص فرقے سے تعلق نہ ہونے اور پی ٹی آئی مخالف سمجھے جانے پر ادارے نے فارغ کر دیا۔ حیدر شیرازی وہ واحد رپورٹر تھا جس نے عمران خان سے وزیراعظم ہوتے ہوئے یا وزارت عظمیٰ کے بعد بھی سخت سوالات کرتا رہا۔ حیدر شیرازی کے سوالات ملک کے بڑے بڑے چینلز پر بریکنگ نیوز کی صورت چلتی رہیں۔ پی ٹی آئی کے حامی رپورٹرز بھی نیوز کانفرنس میں حیدر شیرازی سے تلخ کلامی کرتے رہتے تھے لیکن حیدر شیرازی سوال کرنے سے نہیں کتراتا تھا۔ ادارے نے محض 20ہزار ماہانہ پر لگن سے کام کرنے والے اس رپورٹر کی قدر نہ کی اور اسے فارغ کر دیا۔ جی ٹی وی موجود لابی خود چینل کے لیے زہر قاتل بن چکی ہے۔۔
Facebook Comments