pti ki coverage ke boycott ki warning

پی ٹی آئی کی کوریج کے بائیکاٹ کی وارننگ۔۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے مرکزی نائب صدر عرفان آرائیں، حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے صدر ناصر شیخ، جنرل سیکریٹری امجد اسلام،جوائنٹ سیکریٹری ندیم اختر، خازن عمران ملک ، ایف ای سی کے ممبران عبداللہ سروہی، عمران پاٹولی، گورننگ باڈی کے اراکین جاوید چنہ، غلام قادر توصیفی و دیگر نے پی ٹی آئی کے بلدیاتی کنونشن میں صحافیوں، کیمرہ مینوں کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی موجودگی میں امتیاز کھاوڑ ، رانا حمبل، کیمرہ مین جمیل پٹھان، عدنان خان زئی اور دیگر کو تشددد کا نشانہ بنایا جاتا رہا، پی ٹی آئی کے کارکن کھلی بدمعاشی کرتے رہے، کوریج کیلئے جانے والے صحافیوں اور کیمرہ مینوں کے موبائل چھینے جاتے رہے، پی ٹی آئی کی قیادت نے کوئی نوٹس نہیں لیا، انہوں نے کہاکہ صحافی اور کیمرہ مین اپنی پیشہ وارانہ ذمہد اریوں کی انجام دیہی میں اس طرح کی بدمعاشی کبھی برداشت نہیں کریں گے، پی ٹی آئی کی مقامی اور صوبائی قیادت اس کا نوٹس لے بصورت دیگر ان کی تقریبات کا بائیکاٹ کیا جائیگا۔ دریں اثنا ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن حیدرآباد کے جاری اعلامیے میں پی ٹی آئی کارکنان کے لطیف آباد میں صحافیوں امتیاز کھاور, جمیل پٹھان, نعیم شاہ اور عدنان زئی پر بیہمانہ تشدد واقعے کی چیئرمین رئوف چانڈیو, صدر ظاہر شاہ, سیکریٹری جنرل ساجد آرائیں اور دیگر عہدیداروں راحت کاظمی, اسلم دیسوالی, اصغر ملانو اور دیگر نے سخت مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر بدترین حملہ قرار دیا یے اور کہا کہ تحریک انصاف نے صحافیوں پر تشدد کی روش نہیں بدلی حیدرآباد میں صحافیوں پر ہونیوالا تشدد اسکی دلیل ہے یہ ہمیشہ اظہار رائے کے آڑھ میں رکاوٹ بن کر صحافیوں کو حق سچ آواز دکھانے سے روکتے ہیں اسد عمر کی موجودگی میں صحافیوں پر تشدد کیا گیا اور پہر مزید زدکوب کیا گیا قیادت نے نہ تو کارکنان کو روکا اور نہ ہی اس عمل کی مذمت کی صحافیوں اس حوالے سے تشویش بـڑھ رہی ہے پی ٹی آئی قیادت نوٹس لیکر کارکنان کی فوری رکنیت معطل کرے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روکتھام لئے اقدامات یقینی بنائے ودیگر صورت صحافیوں ہر فورم پر انکی تقریبات کے بائیکاٹ کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں