pti ke tarano par sharmindagi

پی ٹی آئی کے ترانوں پر شرمندگی ہے،عطااللہ عیسی خیلوی۔۔

نومئی کے واقعات کے بعد تحریک انصاف کے متعد رہنما عمران خان کا ساتھ چھوڑ کر جا چکے ہیں تاہم اب چیئرمین پی ٹی آئی کے قریبی سمجھے جانے والے معروف گلوکار عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی نے بھی پارٹی کیلئے کی جانے والی اپنی جدوجہد پر شرمندگی کا اظہار کر دیاہے ۔دی کرنٹ کے مطابق معروف گلوکار عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ میں نے تحریک انصاف کیلئے ترانے بنائے اور اسے سپورٹ کیا لیکن مجھے آج ایسا کرنے پر شرمندگی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا میں نو مئی کے واقعات کی پر زور مذمت کرتاہوں اور ہمیشہ پاک فوج کو سپورٹ کرتا رہوں گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج ہے تو پاکستان ہے ۔ عطاءاللہ نے واضح کیا کہ نو مئی کے واقعات میں ملوث تمام افراد کو قانون کے مطابق سزا ضرور ملنی چاہیے ،ان واقعات نے قوم کو بہت دکھ پہنچایا ہے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں