pti karkoono ki senior sahafi se badtameezi

پی ٹی آئی کارکنوں کی سینئرصحافی سے بدتمیزی۔۔۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کرنے والے کارکنوں نے نیو نیوز ٹیلی ویژن کے صحافی نصر اللہ ملک کے ساتھ بدتمیزی کی اور ان پر انڈر دی ٹیبل ڈیل کرنے کا الزام لگایا۔پی ٹی آئی ارکان نے نازیبا زبان استعمال کی جب کہ صحافی نے ایسے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے اپنا دفاع کرنے کی کوشش کی۔صحافی سبک سید نے اس واقعے کا ویڈیو کلپ ٹوئٹر پر پوسٹ کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، “پی ٹی آئی کے اجلاس کی کوریج کے دوران ایک سینئر صحافی پر پی ٹی آئی کارکنوں کو گالی گلوچ اور دھکے دینے کا الزام لگا، چلو مسجد جا کر فیصلہ کرتے ہیں”۔ملک اپنے موقف پر کھڑے رہے اور مظاہرین سے کہا کہ وہ واقعات کی اطلاع دیں گے جیسا کہ انہوں نے دیکھا۔دریں اثنا پنجاب یونین آف جرنلسٹس (پی یو جے)کے صدر ابراہیم لکی اورجنرل سیکرٹری خاوربیگ و ایگزیکٹو کونسل نے تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران سینئر اینکرپرسن اور نیونیوز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نصراللہ ملک ،ایڈیٹر ڈیلی پاکستان آن لائن خالد شہزاد فاروقی اوران کی کیمرہ ٹیم سے کارکنوں کی بدتمیزی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کارکنوں کو صبروتحمل اور برداشت کا درس دیں تاکہ معاشرے میں آزادی اظہار کے اصولوں کی پامالی نہ ہو، افسوس کہ تحریک انصاف کے بعض کارکنان بزور بازو اپنی مرضی مسلط کرکے بدامنی کو ہوا دے رہے ہیں جو کسی صورت قابل قبول نہیں، ایک جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھاکہ نصراللہ ملک  ملکی صحافت کا  ایک درخشندہ ستارہ ہیں ،جبکہ خالد شہزاد فاروقی سینئر صحافی ہیں جرنلسٹ کمیونٹی ان کیساتھ کارکنوں کی بد سلوکی کسی طور برداشت نہیں کریگی-اس ضمن میں تحریک انصاف کی قیادت کو چاہیے کہ کارکنوں کے ایسے عمل کی واضح الفاظ میں مذمت کریں بصورت دیگر ہم احتجاج کا اپنا قانونی اورآئیُی حق محفوظ رکھتے ہیں۔صدر پی یو جے ابراہیم لکی اورجنرل سیکرٹری خاور نے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کارکنوں کو ایک دوسرے کے نقطہ نظر کو خندہ پیشُانی سے سننے اورتحمل و دلائل سے اپنا نقطہ نظر پیش کرنے کے رہنما اصولوں کو اپنانے کی تلقین کریں۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں