پی ٹی آئی کارکنان نے زمان پارک میں نجی ٹی وی کی ڈی ایس این جی پر حملہ کرکے آپریٹر کا سرپھاڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہرمبینہ پی ٹی آئی کارکنان نے نجی ٹی وی کی ڈی ایس این جی پر حملہ کردیا،پی ٹی آئی کارکنان نے زبردستی ڈی ایس این جی ہٹوانے کی کوشش کی،پی ٹی آئی کارکنوں نے ڈی ایس این جی آپریٹر کا سر پھاڑ دیا، صحافتی تنظیموں نے نجی ٹی وی چینل کی ٹیم پر حملے کی مذمت کی۔جبکہ دوسری طرف صحافتی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے نیو نیوز کی ٹیم پر حملے کی پی ٹی آئی قیادت کی طرف سے نہ مذمت کی گئی اور نہ ہی اظہار افسوس کیا گیا ۔
Facebook Comments